[et_pb_section admin_label=”section”]
[et_pb_row admin_label=”row”]
[et_pb_column type=”4_4″][et_pb_text admin_label=”Text”]مرد اہلکارمیر ی ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے “شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے اہلکاروں پر والدہ کو تشدد کانشانہ بنانے کا الزام عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے کہاہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری ماں کو مارا پیٹا، وہ میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے ، صرف مجھے یہ بتایا گیاہے کہ گرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ خاندان کو بتائے بغیر گرفتار کیا گیا ،یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے میری والدہ کو اغوا کیا گیا ہے ،یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو ٰمیں ان کے پیچھے تک آؤں گی ، میری والدہ کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو کوہسار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا اور اس حوالے سے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی والدہ کو مرد اہلکاروں نے مارا پیٹا اور مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

 [/et_pb_text][/et_pb_column]
[/et_pb_row]
[/et_pb_section]