
A few measure for adventure place murree
مری میں پھنسے سیاحوں کی اموات کی خبر نے افسردہ کردیا ہے۔
یہاں انتظاميہ کے ساتھ ساتھ سیاح بھی ان اموات کے زمہ دار ہیں جب بھی کسی ایڈوینچر پر جانا ہو اور آپکے پاس ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی معلومات نہیں ہیں تو آپ اپنے آپکو خود موت کے منہ میں دھکیل رہے ہوتے ہیں
چند تدابير
ایسے علاقے میں جہاں مسلسل برف باری ہو یا امکان ہو 12 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ ہرگز نا جاٸیں۔
اپنی گاڑی میں اضافی فیول کا محفوظ طریقے سے مناسب انتظام رکھیں۔
گاڑی میں اضافی گرم کپڑے جوتے جرابیں اور کمبل لازمی رکھیں۔
خشک خوراک اپنے سفر سے تین دن زیادہ کی رکھیں۔
پانی گرم یا نارمل پٸیں کسی بھی صورت زیادہ ٹھنڈے پانی سے گریز کریں۔
ٹھنڈے پانی سے نہانے والی شوخیوں سے گریز کریں۔
رات کے وقت باہر نکلنے یا کم از کم اکیلے دور نکلنے سے گریز کریں۔
انتظامیہ کی جانب سے محفوظ مقامات کے علاوہ کسی صورت برف میں نا جاٸیں۔مختلف جگہوں پر لگاۓ گٸے ساٸن بورڈ کو اگنور مت کریں۔
سب سے اہم بات گاڑی میں مسلسل ہیٹر چلانے سے گریز کریں۔
گاڑی کے شیشے مکمل بند نا کریں بلکہ ہلکا سے خلا باقی رہنے دیں تاکہ کاربن گیس سے آپکی سانس بند ہونے کا اندیشہ نا ہو۔
کہیں بھی باہر نکلنے سے پہلے مقامی نیوز ضرور سنیںیہ چند ایک احتياطیں ہیں جسکا جاننا ہر شخص کے لٸے لازم ہے تاکہ ایسی ناگہانی صورتحال سے نپٹا جاسکے۔

Data Recovery Software
آپکا شیئر کٸ لوگوں تک یہ معلومات پہنچانے میں معاون ہوسکتا ہے۔
اسکے علاوہ مزید بنیادی احتياطیں آپ کمنٹ میں لکھ سکتے ہیں۔
10,231 thoughts on “مری میں ایمرجنسی نافذ۔ مری کو آفت زدہ قرار دیا گیا”